کورونا ایمرجینسی‘الیکٹرو میڈیکل آلات کی سرٹیفیکشن میں تبدیلی

  کورونا ایمرجینسی‘الیکٹرو میڈیکل آلات کی سرٹیفیکشن میں تبدیلی

  

لاہور (سٹی رپورٹر)کورونا ایمرجینسی کے پیش نظر الیکٹرو میڈیکل آلات کی سرٹیفیکشن میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور وزارت صحت نے نوٹیفیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بایؤ میڈیکل آلات ذیزائن کی منظوری پاکستان انجنئیرنگ کونسل کو سونپ دی گئی۔نوٹیفیکشن کے مطابق پی ای سی الیکٹرو میڈیکل ڈیوائسز و آلات ڈیزائن کی منظوری دے گے اور پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے منظور شدہ ڈیزائن کوڈریپ رجسٹرڈ کرے گا۔اس کا مقصد میڈیکل آلات میں جدت اور تیاری میں تیزی لانا ہے ایء ای پی سیکرٹری جنرل انجئیر امیر خمیر خان نے پی ای سی چیئرمین جاوید قریشی کی کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی میڈیکل شعبے میں اس اقدام سے انقلاب ائے گا ونٹی لیٹرز ماسک ڈیلائسز مشین اور دیگر مشینوں کی ڈیزائن و تیاری عالمی معیار کے مطابق ممکن ہو گی حکومت کا اچھا قدم ہے۔

مزید :

کامرس -