بعض شعبوں کیلئے ٹیکس شرح میں کمی اچھا اقدام ہے‘ کیمیکل ایسوسی ایشن

  بعض شعبوں کیلئے ٹیکس شرح میں کمی اچھا اقدام ہے‘ کیمیکل ایسوسی ایشن

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راؤ خورشید علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں بعض شعبوں کیلئے ٹیکسز کی شرح میں کمی اچھا اقدام ہے جسے سراہا جانا چاہیے، کیمیکل کی چھوٹی انڈسٹری سمیت دیگر شعبے کچھ رعایتوں کی آس لگائے بیٹھے تھے جوپوری نہیں ہو سکیں،ایسوسی ایشن کے آئندہ اجلاس میں بجٹ کے خدو خال پر غوروخوض کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راؤ خورشید علی خان نے کہاکہ 3437ارب کا تاریخی خسارہ تشویشناک ہے، یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام کے حصول کیلئے منی بجٹ لائے گی جس کے ہم ہرگز متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے بعد کاروبار کے جو حالات ہو گئے ہیں حکومت ایسے میں بوجھ نہ ڈالے کیونکہ اس کے انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ حکومت کی اقتصادی ٹیم آئی ایم سمیت دیگر عالمی اداروں کو کاروباری طبقے کی مشکلات سے آگاہ کرے اور منی بجٹ کی صورت میں کسی طرح کا بوجھ ڈالنے سے باز رہے۔

مزید :

کامرس -