خون کا عطیہ دینا صدقہ جاری ہے، فیصل آباد چیمبر

  خون کا عطیہ دینا صدقہ جاری ہے، فیصل آباد چیمبر

  

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) خون کا عطیہ دینا صدقہ جاری ہے اور صحت بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی ضرورت مندوں کو مفت خون مہیا کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ بلڈ کیمپ منعقد کرے گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا نیکی اور ثواب کا کام ہے جس کے ذریعے بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر سال 14جون کو خون عطیہ کرنے کا دن منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد لوگوں میں خون کا عطیہ دینے کا شعور پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر کی صحت بارے قائمہ کمیٹی اس سلسلہ میں پہلے ہی کام کر رہی ہے تاہم کرونا کی وجہ سے خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔اور اس سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے باوجود خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے تسلسل سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ ان مریضوں کی ضروریات کو باطریق احسن پورا کیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -