ترشادہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت

  ترشادہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ...

  

قصور(اے پی پی) پاکستان میں ترشادہ پھلوں کے باغات کا رقبہ5لاکھ ایکڑ سے تجاوزکرگیاہے اور اوسط پیداوار4.5ٹن فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ باغبانوں کو ترشادہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) قصور محمدنویدامجد نے”اے پی پی“کو بتایاکہ ترشادہ پھلوں کی خاطرخواہ نشوونما میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پودوں میں خوراک جڑوں سے پتوں اور دیگر حصوں تک پا نی کے ذریعے ہی رسائی پاتی ہے‘پانی پودوں میں ضیائی تالیف کا لازمی جزوہونے کے لاوہ عمل تبخیر سے پودوں کو بُرے اثرات سے محفوظ رکھتاہے۔انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران ماہ جون سے اگست تک پھلدار پودوں کو 10سے15دن کے وقفہ سے پانی دیناضروری ہے۔

مزید :

کامرس -