200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
لاہور(این این آئی)200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل (پیر) کو ہو گی۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔