کورونا سے تھیلے سیمیا وہیموفیلیا متاثرہ بچے متاثر ہوئے، عجب گل

کورونا سے تھیلے سیمیا وہیموفیلیا متاثرہ بچے متاثر ہوئے، عجب گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)پشتوواردو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار،ڈائریکٹروپروڈیوسر عجب گل نے کہا ہے کہ کورونالاک ڈاؤن کیوجہ سے تھیلسیمیاوہیموفیلیاسے متاثرہ بچوں کوخون کی فراہمی کا سلسلہ بھی متاثر ہوابحیثیت قوم ان بچوں کی زندگی بچانااورانکی خدمت کرنے والے اداروں کا تعاون کرنا ہماری ذمہ داری ہے وہ بحیثیت مہمان خصوصی حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئرہسپتال پشاورمیں بلڈڈونرز ڈے منانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرحمزہ فاؤنڈیشن کیجانب سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں عجب گل سمیت پروجیکٹ ڈائریکٹرمیاں عتیق الرحمان،میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق کے علاوہ مختلف اداروں کے نمائندوں و بلڈ ڈونرزنے شرکت کی عجب گل کا کہنا تھاکہ تھیلیسیمیامریضوں کو خون کی ترسیل سے متعلق شعوراجاگرکرنا ضروری ہے اس حوالے سے میڈیا بھی کلیدی کرداراداکررہا ہے انہوں نے ادارے کے بانی اعجازعلی خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زندگی کا مقصد لوگوں کی بے لوث خدمت ہونا چاہیے اورمستند ڈاکٹرز بھی خون عطیہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں تعلیمی اداروں کی بندش سے عطیہ خون میں کمی آئی لہذا سب نے ملکراس مسئلے پر قابو پاناہے عتیق الرحمان نے بتایا کہ حمزہ فاؤنڈیشن میں مریضوں کو جدیدطریقہ کارکے ذریعے محفوظ انتقال خون کی ترسیل کی جاتی ہے ہر سال ملک میں لگ بھگ15لاکھ خون کے بیگس جمع کیے جاتے ہیں جن میں 65فیصد بلڈ ایکسچینج کے ذریعے، 25فیصد رضاکاراور10فیصد پروفیشنل ڈونرز وغیرہ کی جانب سے دیا جاتا ہے ملک میں 10سے 30فیصدافرادرضاکارانہ طور پرخون عطیہ کرتے ہیں جوکہ مریضوں کی تعداد کے مدنظربہت کم ہے میاں عتیق الرحمان نے کہا کہ یہ شرح 25سے 30فیصد ہونی چاہیے جس سے ضرورت مند مریضوں کو خون کی کمی پوری ہوسکے گی آخر میں مہمان خصوصی سمیت رضاکاروں میں شیلڈزوسرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ آگاہی واک بھی کی گئی۔