ٹانک،لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکاندارگرفتار

ٹانک،لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکاندارگرفتار

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کو گرفتار کر کے حوالات میں ڈال دیا جبکہ متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرادی، تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ اسسٹنٹ کمشنر حمید اللہ آفریدی نے ٹانک بازار کا دورہ کرکے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانہ عائد کرکے قومی خزانے میں جمع کرنے سمیت ان کے کاروباری مراکز کو بند کردیا گیا، اس موقع پر پر انھوں نے حکومتی ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر واضح کیا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں ہفتہ اور اتوار کو جو کاروبار بند ہیں وہ بند رہینگے اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے دوکانداروں اور عوام کو ماسک پہننے اور سینیٹائیزر استعمال کرنے کی تلقین کی تاکہ اس موضی مرض سے بچا جا سکے، انکا کہنا تھا کہ شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نا نکلیں تاکہ اس وباء کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے اور روک تھام میں آسانی ہو.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -