باڑہ،اے سی نیک محمد کا بازار کا دورہ،لاک ڈاؤن کا جائزہ

باڑہ،اے سی نیک محمد کا بازار کا دورہ،لاک ڈاؤن کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ(نمائندہ) ڈپٹی کمشنر خیبر کے خصوصی ہدایت پر اسسٹینٹ کمشنر باڑہ نیک محمد کا باڑہ بازار میں چھاپے لاک ڈاون کا جائزہ لیکر خلاف ورزی پر کئی افراد گرفتاری ماسک پہنا اور صفائی کے ساتھ ساتھ مکمل احتیاطی تدابیر کی ہدایت جاری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹینٹ کمشنر باڑہ نیک محمد نے باڑہ بازار میں خوراکی ایشا کی دوکانوں، تنور میں روٹی کی وزن اور نرخنامے اور صفائی صورتحال چیک کرکے ماسک نہ پہنا سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر کئی افراد گرفتار کر دیئے۔اس موقع پر انہوں نجی ہسپتالوں کا بھی دورہ کرکے صفائی اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹینٹ کمشنر باڑہ نیک محمد نے کہا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی اور احتیاطی تدابیر نہ اپنانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔جس کا مقصد کرونا وبا کی پھیلاو روکنا اور عوام کو اس سے بچانا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیلدار باڑہ آصف شاہ اور چیف کلرک شباب بھی تھی۔