ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تیمرگرہ کے انتخابات مکمل،اسلامک لائیر مومنٹ نے میدان مار لیا

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تیمرگرہ کے انتخابات مکمل،اسلامک لائیر مومنٹ نے ...

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تیمرگرہ کے انتخابات مکمل،اسلامک لائیر مومنٹ نے میدان مار لیا،بادشاہ احدایڈوکیٹ صدر منتخب،سالانہ انتخابات زیر نگرانی چیئرمین الیکشن بورڈ سید مراد علی شاہ منعقد ہو ئے جس میں ممبروکلا ء نے بھرپور حصہ لیا،انتخابی نتائج کے مطابق اسلامک لائیر مومنٹ اور پیپلز لائر فورم کے حمایت یافتہ پینل نے کامیابی حاصل کی،نتایج کے مطابق بادشاہ احدایڈوکیٹ 74ووٹ لیکر صدر،جاوید اقبال ایڈوکیٹ 80ووٹ لیکر نائب صدر،عزیزاللہ ایڈوکیٹ 74ووٹوں سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،سعیدشاہ ایڈوکیٹ 75ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری،محمد کریم ایڈوکیٹ 78ووٹوں سے لایبریری سیکرٹری جبکہ سجاد خان ایڈوکیٹ 69ووٹ لیکر ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے،نو منتخب صدر بادشاہ احد ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں وکلا ء کے مسا ئل کے حل کے لئے تمام تر وسائل برو ئے کار لانے،سائیلن کے مسائل کے حل بشمول بار ار بنچ کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے عز م کا اظہار کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -