ملکی صورتحال کے پیشِ نظر نئے ٹیکس نہ لگانا قابل ستائش، علی زیدی

ملکی صورتحال کے پیشِ نظر نئے ٹیکس نہ لگانا قابل ستائش، علی زیدی

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر علی زیدی سے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں بجٹ 2020 پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے نئے بجٹ کو عوام دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر نئے ٹیکس نہ لگانا قابل ستائش عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ کرونا سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے،کرونا سے نبٹنے کیلئے حکومت نے لوگوں کی واستہ اور بالواستہ مالی معاونت کی۔علی زیدی نے کہاکہ بجٹ میں اخراجات کو کم کرکے عوام کی فلاح کا سوچا گیا ہے،بجٹ میں لگژری درآمدات پر ٹیکس لگایا گیا،پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کرنا خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایف بی آر کے ریونیو میں 17 فی صد اضافہ گڈ گورننس کی گواہی دیتا ہے،مشکل حالات میں یہ بجٹ مثالی ریلیف فراہم کرے گا،کاروباری رینکنگ بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

علی زیدی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -