ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے نورنگ بازار کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے نورنگ بازار کا دورہ کیا

  

سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے نورنگ بازار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بازارمیں ایس او پیز پرعملدرآمدکے سلسلے میں آگاہی مہم چلائی، شہریوں اورڈرائیوروں میں مفت ماسک بھی تقسیم کئے جب کہ دوروزہ جاری لاک ڈاون کا معائنہ بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بازاروں میں ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت دینے کے بعد ڈپٹی کمشنرلکی مروت عبدالحسیب خان نے گزشتہ روز نورنگ بازار کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے بازارمیں ایس او پیز پرعملدرآمدکویقینی بنانے اورہفتے میں دو روزہ لاک ڈاون کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی ساتھ ہی شہریوں اورڈرائیوروں میں مفت ماسک بھی تقسیم کئے انہوں نے میڈیا سنٹر نورنگ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے حکومت کے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنائیں تاکہ مہلک وائرس سے نجات مل جائے انہوں نے شہریوں کوخبردارکیاکہ اگرشہریوں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیاتوبازاروں کو مکمل لاک ڈاون کریں گے اس لئے عوام بازار میں رش میں جانے سے گریزکریں اور ایس او پیز پرعملدرآمدکویقینی بنائیں انہوں نے تاجر برادری پر زوردیا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے اپنے کاروباری مراکز کے سامنے ''ماسک کے بغیر اندر آنا بند ہے'' کا بینر آویزاں کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -