رحیم زادہ خان تحصیل بار ایسوسی ایشن پورن کا بلامقابلہ صدر مقرر

رحیم زادہ خان تحصیل بار ایسوسی ایشن پورن کا بلامقابلہ صدر مقرر

  

پورن(نامہ نگار)رحیم زادہ خان تحصیل بار ایسوسی ایشن پورن کا بلامقابلہ صدر مقررتفصیلات کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن کا اجلاس بارروم پورن میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام وکلاء نے شرکت کی اورحالیہ الیکشن 2020,21 ؁ کے بارے میں تفصیلی بحث ومباحثہ کرکے بالاآخر متفقہ طور پر بغیر الیکشن کرائے سلیکشن پر فیصلہ کیا گیا جس میں رحیم ذادہ ایڈوکیٹ صدر،اشرف علی ایڈوکیٹ نائب صدر،اسرار علی ویڈکیٹ جنرل سکرٹری،بخت زمین ایڈوکیٹ فنانس سکرٹری منتخب ہوگئے نومنتخب کابینہ نے بار کے مسائل حل کرنے اور ایک فلیٹ فارم پر کام کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کی بجائے سلیکشن کا فیصلہ کیا بعد میں نومنتخب صدر رحیم زادہ خان نے بھر پور اعتماد پر وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -