پولیس مقابلے میں اشتہاری یوسف مارا گیا

پولیس مقابلے میں اشتہاری یوسف مارا گیا

  

سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی)لکی مروت کے تا جہ زئی میں مبینہ پو لیس مقابلے کے دورا ن بد نا م زما نہ اشتہا ری اورپولیس کوقتل اقدام قتل،ڈکیتی اورپولیس مقابلوں میں مطلوب یو سف ہلا ک ہو گیا پو لیس نے اُن کے قبضے سے دوہینڈ گر ینڈزاور اسلحہ بر آمد کر لیا لکی مروت کے ضلعی پو لیس تر جما ن کے مطا بق ریجنل پو لیس آفیسر عبد الغفور آفریدی اور ڈی پی او لکی مروت کی خصوصی ہدا یات پر لکی مروت میں جرا ئم پیشہ اور سما ج دشمن عنا صر کی سر کو بی کے لئے کا روا ئیاں جا ری ہیں،گذ شتہ روز غزنی خیل پو لیس کو بد نا م زما نہ اشتہا ری مجر م یو سف کی گا ؤ ں تا جہ زئی میں مو جود گی کی اطلاع ملی جس کے فوری بعد ڈی ایس پی لکی ہیڈ کو ارٹر اور ایس ایچ او غزنی خیل عبد الرزاق کی قیادت میں بھا ری پو لیس نفری جا ئے وقوعہ پہنچی جو نہی اشتہا ری مجر م نے پو لیس کو دیکھا تو انہو ں نے پو لیس پا رٹی پر فا ئر نگ کھو ل دی پو لیس کی جو ابی فا ئر نگ کے نتیجے میں ہلا ک ہو گیا پو لیس نے اُن کے قبضے سے دو عد د ہینڈ گر ینڈ اور اسلحہ بر آمد کر لیا یا د رہے کہ ہلا ک شدہ اشتہا ری مجر م غزنی خیل پو لیس کو قتل اقد ام قتل، ڈکیتی اور پو لیس مقابلو ں سمیت تقر یباً دو درجن مقد ما ت میں مطلو ب تھا اور صو با ئی حکو مت نے دس لا کھ روپے اُن کے سر کی قیمت مقر ر کی تھی واضح رہے کہ ریجنل پو لیس آفیسر عبد الغفور آفریدی اور ڈی پی او لکی مروت کی خصوصی ہدا یات پر لکی مروت میں جرا ئم پیشہ اور سما ج دشمن عنا صر کی سر کو بی کے لئے کا روا ئیاں جا ری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -