مہمند، کمالی حلیمزئی میں کورونا کا مشتبہ مریض جان بحق

مہمند، کمالی حلیمزئی میں کورونا کا مشتبہ مریض جان بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند، کمالی حلیمزئی میں کورونا کا مشتبہ مریض جان بحق، کورونا پروٹوکول کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین۔ ضلع مہمند میں مزید 5 مریضوں کے ٹسٹ ریزلٹ مثبت آگئے۔ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 39 ہوگئی۔ 14 مریض صحت یاب۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کمالی میں کورونا کامعمر مشتبہ مریض بیت اللہ خان انتقال کرگئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مہمند ڈاکٹر حیات افریدی نے بتایا کہ جان بحق بیت اللہ خان، ان کے بیٹے اور پوتے کے کورونا کیسز پشاور میں رجسٹرڈ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد انہیں اپنے گاؤں کمالی حلیمزئی لاکر گھروں میں آئسولیٹ کرلئے گئے تھے۔ کہ ہفتہ کی صبح معمرشخص بیت اللہ خان انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ اور تدفین کورونا پروٹوکول کے مطابق کردی گئی۔ ڈاکٹر حیات نے ضلع مہمندمیں کورونا کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مزید پانچ افراد کے ٹسٹ ریزلٹ مثبت آکر کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس سے ضلع مہمند کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ جبکہ جمعہ کے روز کورونا مریضوں میں سے مزید دو صحت یاب ہوکر ٹسٹ ریزلٹ نیگیٹیو آیا۔ اسی طرح ضلع مہمند میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد14 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں کل 322 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ جس میں سے 32 مشتبہ مریضوں کا ٹسٹ ریزلٹ آنا باقی ہے۔ ڈی ایچ او مہمند داکٹر محمد حیات افریدی نے عوام سے اپیل کی ہے کی ضلع مہمند میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اختیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔