پنجاب حکومت کل مالی سال 2020-21 کے لئے بجٹ پیش کرے گی

  پنجاب حکومت کل مالی سال 2020-21 کے لئے بجٹ پیش کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کل بروز پیر مالی سال 2020-21 کے لئے پنجاب کا بجٹ پیش کرے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونیوالے اجلاس کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس کے دوران اپنی اپنی حکمت عملی طے کرنے کے لئے کل صبح اپنے اپنے پارلیمانی گروپوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بروز اتوار ایوان وزیراعلیٰ میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ایوان میں بجٹ پیش کئے جانے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اس موقع پر احتجاج کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ اول -