سندھ اسمبلی:ان لائن کلاسز کے حوالے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا گیا

سندھ اسمبلی:ان لائن کلاسز کے حوالے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا گیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے نے سندھ میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں توجہ طلب نوٹس جمع کردایاہے۔جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی نند کمار گوکلانی نے توجہ طلب نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا۔جمع کروائے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ آن لائن کلاسز کے لیے طلبا کو مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائے، کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کی سہولیات ہر طلبا کو میسر نہیں،سندھ کے دیہاتوں اور شہروں میں طلبا کے ساتھ مسائل درپیش ہیں،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسکول اور کالیجز میں طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یونیورسٹیوں کے طلبا کو بھی اگلے کلاسوں میں پروموٹ کیا جائے اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کے سیمسٹر کی فیس معاف کی جائے یا رعایت دی جائے

مزید :

صفحہ اول -