سندھ،کورونا متاثرہ پولیس ملازمین کی تعداد 758ہو گئی

سندھ،کورونا متاثرہ پولیس ملازمین کی تعداد 758ہو گئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس ملازمین کی تعداد 758 ہوگئی ہے۔سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے متاثر پولیس افسران اور ملازمین کے ڈیٹا بیس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 164 نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ تعداد 758 ہوگئی ہے، سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے متاثر 194 ملازمین صحتیاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 12مئی تک عالمی وبا کورونا سے متاثر ہونے والے سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی تعداد 594 رپورٹ ہوئی تھی، 24 گھنٹے بعد یہ تعداد 758 ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے دو ڈی ایس پی سمیت 79 ملازمین بھی گزشتہ دنوں مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو سندھ پولیس کے ڈیٹا بیس میں شامل نہیں تھے انہیں بھی اس میں شامل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 194 پولیس ملازمین مختلف عرصے کے دوران صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 8 افسران اور جوان انتقال کرچکے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 556 پولیس ملازمین اب بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جو مختلف اسپتالوں اور میڈیکل سینٹر میں داخل یا اپنے گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ کراچی پولیس کے جوانوں اور افسران متاثر ہوئے ہیں۔کراچی پولیس کے اب تک 4 سو سے زائد افسران اور اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے136صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 8 اہلکار کا انتقال ہوا ہے۔کراچی پولیس کے ایک ایس ایس پی، 4 ایس پی، 5 ڈی ایس پی، 19 انسپکٹرز، 32 سب انسپکٹرز، 35 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 56 ہیڈ کانسٹیبلز، 230 کانسٹیبل اور دیگر اسٹاف اس وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ان پولیس ملازمین میں سب سے زیادہ تعداد 108 ایسٹ زون کے افسران اور اہلکاروں کی ہے۔ ساوتھ زون کے 94 اور ویسٹ زون کے 51 پولیس ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -