اپوزیشن کو عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ ہضم نہیں ہو رہا،میاں اسلم اقبال

  اپوزیشن کو عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ ہضم نہیں ہو رہا،میاں اسلم اقبال

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ دیا ہے۔ اپوزیشن کو عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ ہضم نہیں ہو رہا۔ مشکل معاشی حالات میں ٹیکس فری بجٹ وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا شاندار کارنامہ ہے۔یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کورونا سے جکڑی معیشت میں اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے دوران صنعتی شعبہ کی شرح نمو بڑھانے کے لئے ترجیحات طے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کا پہیہ چلے گا تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ اپنے ادوار میں عوام کے لئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر نے والی اپوزیشن کو ٹیکس فری بجٹ پسند نہیں آسکتا۔ یہ عام آدمی کا بجٹ ہے، اپوزیشن کو عوامی فلاح سے کوئی سروکار نہیں۔سابق کرپٹ حکمران چار دہائیوں تک غریب عوام کا خون نچوڑتے رہے۔ اس کرپٹ ٹولے نے اپنے ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرکے غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔ کرپٹ ٹولے سے قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کی وصولی عمران خان کا عزم ہے۔

میاں اسلم اقبال

مزید :

صفحہ اول -