آئی ایم ایف کو اب عمران موسٹ فیورٹ بن چکا ہے‘ فائق شاہ

آئی ایم ایف کو اب عمران موسٹ فیورٹ بن چکا ہے‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وفاق بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بنایا گیا بجٹ عوام کو ترقی، فلاح اور روزگار نہیں دے سکتا، لگتا ہے کہ آئی ایم ایف سے بھاگنے والا وزیراعظم ''عمران موسٹ فیورٹ'' آئی ایم ایف کا مفہوم بن چکا ہے۔کیونکہ انہی کی شرائط پر ملازمین کی تنخواہوں، غریبوں کی پنشن اور ترقی کی رفتار کو جام کر دیا گیا ہے۔مہنگائی کا طوفان لاد کر تنخواہیں نہ بڑھانا ظلم ہے۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ 3734 ارب روپے خسارے کا بجٹ عوام کو ریلیف نہیں دیگا بلکہ مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا تاہم نئے ٹیکس نہ لگانا خوش آئند بات ہے مگر کیا ٹیکس فری بجٹ، عوام کو فوائد منتقل کر سکے گا، کیونکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول غائب، چینی سکینڈل کے بعد چینی غائب اور مہنگی، بجلی، گیس مہنگی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ان سارے واقعات سے حکومت کی رٹ نہ ھونے کے برابر لگتی ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ محصولات کے حصول میں کمی، ترسیلات زر میں تیزی سے گراوٹ اور اقتصادی شرح نمو میں چار فیصد کمی نااہلی کا نتیجہ ہے۔کورونا بحران میں جی 20 ممالک کے قرضے میں ایک سال کا ریلیف، چین اور سعودی عرب کی جانب سے قرضوں میں ریلیف اور عالمی مالیاتی اداروں کی امداد براہ راست عوام اور ملک کی ترقی پر استعمال ہونی چاہیے مگر حکومتی اخراجات میں اضافہ کفایت شعاری مہم کی بھی نفی کرتا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -