پشاورکے پنشنروں کاپنشن میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاج کا اعلان

پشاورکے پنشنروں کاپنشن میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاج کا اعلان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورکے پنشنروں نے حالیہ وفاقی بجٹ میں پنشن میں اضافہ نہ کرنے پرصوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنادینے کااعلان کیاہے انہوں نے بجٹ میں نظرثانی کرتے ہوئے پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کابھی اعلان کیاہے پنشنرزایسوسی ایشن کے ضلعی صدرذاکراللہ نے وفاقی بجٹ کوعوام دشمن بجٹ قراردیتے ہوئے اسے سرکاری ملازمین اورپنشنزرکامعاشی قتل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ وفاقی بجٹ کویکسرمستردکرتے ہیں اوروزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بجٹ پرنظرثانی کریں کیونکہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے قبل جوبلندوبھانگ دعوے کیے تھے عوام اوربالخصوص پنشنرزانکے دعوں کوعملی جامہ پہنانے کے منتظرہیں انکامزیدکہناتھاکہ عمران خان نے ملک بھرکے پنشنرزسے یہ وعدہ کیاتھاکہ وہ وزیراعظم بننے کے بعدپنشنرزکے مسائل ذاتی حیثیت میں حل کرینگے چنانچہ پنشنرزکی عمران خان سے جوامیدیں وابستہ تھی حالیہ بجٹ نے ان سب امیدوں پرپانی پھیردیاہے اوریہ کہ مہنگائی کے اس دورمیں ریٹائرڈملازمین پرمزیدزمین تنگ کردی گئی ہے لہذاوہ حالیہ بجٹ کومکمل طورپرمستردکرتے ہیں اوربجٹ پرنظرثانی کامطالبہ کرتے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -