اے سی مردان سحرش نگار کا دورہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

  اے سی مردان سحرش نگار کا دورہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر سحرش نگار کی تھانہ ہوتی کے علاقے میں کاروائی۔اس موقع پر شہیدانوں بازار، میرافضل خان بازار، مال منڈی، طورو چوک اور چاٹو چوک میں کووڈ -19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گی اور کئی دکانوں کو خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ طورو چوک میں غیر قانونی پریکٹس کرنے پر ایک عطائی ڈاکٹر کو سیل کر دیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہرش نگار نے واضح کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -