پشاور،منشیات کی سمگلنگ ناکام،8 کلو چرس 1 کلو افیون برآمد

پشاور،منشیات کی سمگلنگ ناکام،8 کلو چرس 1 کلو افیون برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے موٹر سائیکل کے زریعے سمگل کی جانی والی منشیات میں 8کلو گرام سے زائد چرس،1کلو گرام سے زائد افیون اور ہزاروں کی مالیات کی آ ئس شامل ہے نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ ہونے والے کاروائی کے دوران بھار ی مقدار میں منشیات برآمد کرلیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان پولیس نفری کے ہمراہ باڑہ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹرسائکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائکل سوار نے روکھنے کی بجائے رفتار اور بھی تیز کی جس پر پولیس ٹیم نے تعاقب شروع کرکے ملزم نے کچھ فاصلہ پر موٹر سائکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا تلاشی لینے پر موٹر سائیکل سے 8 کلو گرام سے زائد چرس، 1 کلو گرام سے زائد افیون اور ہزاروں کی مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -