لاک ڈاون میں چھٹی کے باوجود شہر بھر میں زیادہ تر دکانیں کھلی رہیں

لاک ڈاون میں چھٹی کے باوجود شہر بھر میں زیادہ تر دکانیں کھلی رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ہفتہ میں دو دن لاک ڈاون میں چھٹی کے باوجود شہر بھر میں زیادہ تر دکانیں کھلی رہی جبکہ شہریوں کی جانب سے اختیاطی تدابیر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور ماسک کے بغیر بازاروں میں گھومتے نظر ائے جسکی وجہ سے شہر میں کورونا وباء مزید پھیلنے کاخدشہ ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ تا حال ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں نا کام رہی ہے اورایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے حوالے سے کوئی جامعہ حکمت عملی پیش نہ کر سکیں تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون میں دو دن چھٹی کے پہلے روز ہفتہ کو شہر میں بھر میں اکثر دکانیں کھلی رہی جبکہ عوام بدستور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں دیکھا رہے جسکی وجہ سے کورونا وباء پھیلنے کا امکان مزید بڑھ چکا ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے چشم ہوشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ایس او پیز کی دجھییاں بکھیرنے کا سلسلہ عروج پر ہے۔