تنخواہیں نہ بڑھانے پر ریلوے ملازمین کا احتجاج، انجن روک لیا

تنخواہیں نہ بڑھانے پر ریلوے ملازمین کا احتجاج، انجن روک لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تنخواہیں نہ بڑھانے پر لاہور میں ریلوے ملازمین نے احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین نے تیز گام ایکسپریس کا انجن بھی روک لیا۔وفاقی بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف ریلوے ملازمین نے مظاہرہ کیا، شیڈ انجن میں کئے گئے احتجاج کے دوران تیز گام ایکسپریس کے انجن کو بھی روکا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ قاتل بجٹ کسی صورت منظور نہیں، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے مگر تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، غریب مزدور پہلے ہی پس رہے ہیں اب بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔

احتجاج

مزید :

پشاورصفحہ آخر -