70 روپے کلو کی بجائے چینی کی درست قیمت طے کرنا ہوگی،شہباز گل

70 روپے کلو کی بجائے چینی کی درست قیمت طے کرنا ہوگی،شہباز گل

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب بات 70 روپے فی کلو پر نہیں رکے گی، ہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور چینی کی درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے لیکن اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے، وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں کہ آگے بھی وزیر اعظم عمران خان بیٹھے ہیں۔ اب بات 70 روپے فی کلو پر نہیں رکے گی، ہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے۔

اصل قیمت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -