بھارت،لاک ڈاؤن کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر شدید دباؤ

بھارت،لاک ڈاؤن کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر شدید دباؤ

  

واشنگٹن (این این آئی)بھارت کے مغرب میں گجرات سے لے کر شمال میں ہماچل پردیش تک کرونا وائرس کی وبا کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق بھارت میں آزادی صحافت پربھی شدید ضرب پڑ رہی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بہت سے نجی ٹی وی اور اخبارات کے ایسے رپورٹروں کے خلاف شکایات درج کی گئی ہیں جنہوں نے قومی یا علاقائی سطح پر، حکام کے خیال میں، مبینہ تنقیدی رویہ اختیار کیا تھا۔اب کرونا وائرس کی عالمی وبا کی کوریج کرنے والے نامہ نگاروں پر دباو ڈالنے کے لئے بھارتی قوانین کو حرکت میں لایا جارہا ہے۔

شدید دباؤ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -