کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ملک شفیع اللہ

کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ملک شفیع اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے انٹی کرپشن ملک شفیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور انکی تمام شکوئے ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف لوئردیر کے ضلعی رہنما میاں گل وجیہ الدین ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محمد بشیر خا ن ایڈوکیٹ، ایم این اے سید محبوب شاہ، پی ٹی ائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عدنان، پی ٹی آی تیمرگرہ کے سابق صدر میاں گل ظہور، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر سید عالم شاہ عرف تھانے خان سمیت پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ میاں گل وجیہ الدین پارٹی کا اہم سرمایہ ہے اور پارٹی کو ایسے ورکرز کی اشد ضرورت ہیں اور اُن کو کسی بھی حالت میں دوسرے سیاسی جماعتوں میں شامل نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ دیرلوئر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے اور مخالفین دیکھتے رہ جائے گے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن عمران خان کے ویثرن کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں،اس موقع پر معاون خصوصی شفیع اللہ خان، ایم این اے محمد بشیر خان، ایم این سید محبوب شاہ اور دیگر پارٹی قیادت نے میاں گل وجیہ الدین کے سارے گلے شکوے دور کئے جبکہ میاں گل وجیہ الدین صاحب نے نئے جذبے اور خلوص دل سے پارٹی اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا.