صوابی،ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں صغیر خان ایڈوکیٹ صدر منتخب

صوابی،ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں صغیر خان ایڈوکیٹ صدر منتخب

  

صوابی (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن صوابی کے سالانہ انتخابات میں ممتاز قانون دان صغیر خان ایڈوکیٹ صدر جب کہ صفدر زیب خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کے چیر مین محمد رشید ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ہونے والے اس انتخابات میں دیگر عہدیداروں میں فوزیہ ایڈوکیٹ نائب صدر، دلاور خان ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق نو منتخب صدر صغیر خان ایڈوکیٹ نے 111ووٹ ان کے مد مقابل امیدوار سابق صدر دانیال خان ایڈوکیٹ نے 101ووٹ، نو منتخب جنرل سیکرٹری صفدر زیب خان ایڈوکیٹ نے 123ووٹ ان کے مد مقابل امیدواروں راشد خان ایڈوکیٹ نے 49اور سبحان ایڈوکیٹ نے 41ووٹ، نو منتخب نائب صدر فوزیہ ایڈوکیٹ نے 76، ان کے مد مقابل امیدواروں مظہر خان ایڈوکیٹ نے 71، اسد خان ایڈوکیٹ نے 34اور ابرار خان ایڈوکیٹ نے 30ووٹ جب کہ نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری دلاور خان ایڈوکیٹ نے 131اور ان کے مد مقابل امیدوار عماد حسین ایڈوکیٹ نے 80ووٹ حاصل کئے۔ یاد رہے کہ صغیر خان ایڈوکیٹ اس سے قبل کئی بار بحیثیت جنرل سیکرٹری بار منتخب چلے آرہے تھے جب کہ اس بار صدارتی الیکشن کے لئے امیدوار نامزد کیا گیا اور اسی طرح صدارتی عہدے کے لئے بھی منتخب ہو گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -