یار حسین میں مکان کے تنازغہ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

یار حسین میں مکان کے تنازغہ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

  

صوابی(بیورورپورٹ)مسکین آبا د یار حسین میں مکان کے تنازغہ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ بیوہ نور گل سکنہ مایار مر دان نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے توصیف ولد نور گل پر مبینہ طور پر فضل غنی ولد زرین خان سکنہ مایار مردان حال مسکین آباد یار حسین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انکا بیٹا توصیف موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ رپورٹ میں وجہ قتل تنازغہ مکان بیان کی ہے یار حسین پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -