صوابی،پیٹرول پمپ کی چیکنگ کے دوران اے سی پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

صوابی،پیٹرول پمپ کی چیکنگ کے دوران اے سی پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)کالو خان پولیس نے پٹرول پمپ کے چیکنگ دوران کارسرکار میں مداخلت اور اے سی رڑر پر مبینہ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتارکر لیا۔ڈی پی او آ فس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایسی صوابی عوامی شکایات پر علاقہ کے مختلف فلنگ سٹیشن کے چیکنک کررہے تھے جس دوران انھوں نے حیدر فلنگ سٹیشن منصبدار کا بھی بغرض چیکنگ دورہ کیا جہاں پٹرول پمپ کا مالک سجاد حیدر کھلے عام بوتلوں میں تیل فروخت کرنے میں مصروف تھا جو کہ صوبائی حکومت کے احکامات کے خلاف ورزی ہے۔اے سی صوابی جو انکے خلاف قانونی کارر وائی کی خاطر وہاں موجود تھے، مذکورہ فلنگ سٹیشن کے مالک سجاد حیدر اسکے ساتھی حماد اور مینیجر عزیز اللہ نے نہ صرف اے سی صوابی اور انکے ٹیم کو کارسرکار سے روکنے کی کوشش کی بلکہ ان پر فائرنگ کرکے اقدام قتل کے مرتکب بھی ہوئے۔ ملزمان سجاد خیدر سکنہ منصبدار اسکے ساتھی حماد اور منیجر عزیز اللہ کیخلاف تھانہ کالوخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے، ایس ڈی پی او رزڑ علامہ اقبال کی نگرانی میں ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔ وقوع کے فورا بعد انچارج چوک اعظم آباد ASI خان زیب خان نے قائم مقام SHO تھانہ کالوخان SI گلزار خان کی قیادت میں ملزمان حماد اور عزیزاللہ کو گرفتار کیا جبکہ ملزم سجاد حیدر جو کہ مذکورہ فلنگ سٹیشن کا مالک ہے انھوں نے عبوری ضمانت (BBA) پیش کرکے گرفتار تصور کیا گیا۔ملزم حماد کے قبضے سے ایک عدد 12 بور رائفل بھی برآمد کرکے قبضہ پولیس کی گئی۔