سی سی پی او کا سٹی کے مختلف عبادت گاہوں کا دورہ

سی سی پی او کا سٹی کے مختلف عبادت گاہوں کا دورہ

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے سٹی میں مختلف امام بارگاہوں او راندرون شہر چرچ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورہ کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی عتیق شاہ، ڈی ایس پی گوہر خان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،سی سی پی او نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں،سی سی پی او نے کہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کے لئے سرگرم ہیں، جبکہ تمام عبادت گاہوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، دورے کا مقصد سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینا تھا،سی سی پی او پشاورمحمد علی گنڈا پور،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈا پو ر نے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی ایس پی عتیق شاہ، ڈی ایس پی گوہر خان دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ اور گوہر خان نے سی سی پی او کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریف کیاسی سی پی او نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی،سی سی پی او نے کہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کے لئے سرگرم ہیں، اور عبادت گاہوں کی فول پروف سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -