سرائے نورنگ بازار میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی
سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی)نورنگ بازارمیں واقع فلائنگ کوچ اڈا میں دکانوں کے تنازع پر مبینہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیراوردکاندارسمیت چارافرادزخمی ہوگئے،جب کہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔حسبان اللہ ولددلاورخان سکنہ خان سردارنے زخمی حالت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ روز وہ والددلاورخان،چچامشک عالم رئیس خان کی دکان واقع فلائنگ کوچ اڈہ نورنگ کے سامنے موجودتھے کہ ایک موٹرکارآئی اورکھڑے ہوتے ہی دوافراداسدخان ولدنظیف خان اورارشدخان ولدآفنان سکنہ کوٹکہ گل نائب اُترے اور ہم فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ چچامشک عالم جبکہ ایک راہگیرحسنین اورایک دکاندارزخمی ہوگیااوروہاں پرکھڑے موٹرکارکوبھی کافی نقصان پہنچاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ مبینہ ملزمان کے ساتھ دکانوں پرتنازع چلاآرہاہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔