ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ٗمجیب الرحمان خان ایڈوکیٹ صدر منتخب

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ٗمجیب الرحمان خان ایڈوکیٹ صدر منتخب

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل۔مجیب الرحمان خان ایڈوکیٹ صدر،عالمزیب خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب۔دیگر عہدیداروں میں عبد الرشید ایڈوکیٹ،اشفاق ایڈوکیٹ،وحید اللہ جان ایڈوکیٹ اورافسرعلی ایڈوکیٹ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ کے انتخابات تین رکنی الیکشن کمیٹی اجی تحمید اللہ خان،جان پرویزاور الیاس خان ایڈوکیٹس کے زیر نگرانی مکمل ہوگئے۔مجیب الرحمان خان ایڈوکیٹ صدر، عبد الرشید خان ایڈوکیٹ نائب صدر،عالمزیب خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،اشفاق خان ایڈوکیٹ منی خیلہ جائنٹ سیکرٹری،وحید اللہ جان ایڈوکیٹ لائبریرین جبکہ افسر علی ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔یاد رہے کہ مجیب الرحمان خان ایڈوکیٹ،اشفاق خان ایڈوکیٹ منی خیلہ اور وحید اللہ جا ن ایڈوکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -