وفاقی حکومت نے غریب دشمن بجٹ پیش کرکے اپنی نااہلی ثابت کردی: مولانا گوہرشاہ

وفاقی حکومت نے غریب دشمن بجٹ پیش کرکے اپنی نااہلی ثابت کردی: مولانا گوہرشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ)دھاندلی زدہ وفاقی حکومت نے تاریخی خسارہ اور غریب دشمن بجٹ پیش کرکے اپنی نااہلی کو مزیدآشکارہ کردیاہے جمعیت علماء اسلام ضلع چارسدہ کے امیر اور سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ ناکام اور نا اہل حکومت نے ایسا غریب دشمن اور تاریخی خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے جس کیلئے موجودہ 42 ہزار ارب کے ریکارڈ قرضے کے ساتھ مزید قرضے بھی لینے پڑیں گے آئی ایم ایف کے مفادات کا حامل بجٹ کھبی بھی عوامی بجٹ نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ حکومت نیاپنی ساری نااہلی کرونا کے پیچھے چھپا نے کی کوشش میں قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے تنخواہ دار طبقے کے ساتھ ساتھ غریب عوام جو پچھلے سال سے شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں انہیں بھی اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیاگیا۔ جمعیت علماء اسلام نااہل حکومت کی دیگر عوام دشمن پالیسیوں کی طرح اس عوام دشمن اور ملک دشمن بجٹ کو بھی مکمل طور پر مسترد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 72 سال میں پہلی دفعہ شرح نمو منفی آگئی ہے نواز حکومت اسے 5.8 فیصد پر چھوڑ چکی تھی اور اب گذشتہ ایک سال سے شرح نمو منفی آرہی ہے اس کے باوجود نااہل اور ناجائز حکومت قوم کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کسی حکومت نے باوجود 24 فیصد مہنگائی کے ملازمین کے تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جو اس حکومت کے ناکام اقتصادی پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہیں