مہمند،اقلیتوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم

مہمند،اقلیتوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم

  

مہمند(نمائندہ پاکستان) مہمند،MPA ولسن وزیر نے اقلیتوں کے مستحق افراد میں وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ امدادی چیکس تقسیم کئے۔فی کس 10 ہزار روپئے کے حساب سے8سو مسیحی افراد میں 80 لاکھ روپے تقسیم کئے جائینگے۔ آغاز ضلع مہمند سے کیا گیا۔ جبکہ تمام قبائیلی اضلاع اور FR کے مستحق اقلیتی برادری کومرحلہ وار امدادی چیکس دئیے جائینگے،MPA ولسن وزیرکا غلنئی میں اظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں اقلیتی برادری کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے قبائلی اضلاع کیلئے اقلیتی خصوصی نشست پر MPA ولسن وزیر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ضلع باجوڑ اقلیتی برادری کے صدروقارمسیح اور مہمند اقلیتی برادری کے صدر عثمان مسیح کے علاوہ مہمند اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی برادری کے مرد خواتین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر MPA ولسن وزیر نے مہمند اور باجوڑ کے اقلیتی برادری کے مستحق مرداور خواتین 10۔10 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔MPAولسن وزیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی امداد کے تحت قبائیلی اضلاع کے اقلیتی برادری کو 80 لاکھ روپے دئے جارہے ہیں جوکہ 8 سو لوگوں پر فی کس کے حساب سے 10۔10 ہزار روہئے تقسیم کئے جائنگے جس میں مہمند سے اغاز کیا گیا ہے جبکہ تمام قبائیلی اضلاع اور FR میں مستحق اقلیتی برادری کے مرداور خواتین میں مرحلہ واراسطرح کے چیکس تقسیم کئے جائینگے۔MPA ولسن وزیر نے کہا کہ حکومت نے 21۔2020 کے بجٹ میں قبائلی اضلاع میں مقیم اقلیتی برادری کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے۔ جس میں قبائلی اضلاع کے ہر ہیڈ کوارٹرز میں اقلیتی برادری کے لئے الگ رہائشی کالونیاں بنائی جائیگی۔ جبکہ انکے عبادت گاہوں پر بھی خطیر رقم خرچ کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو میرج گرانٹ سکیل ڈویلپمنٹ پروگرام تعلیم اور صحت سہولیات دینے کے علاوہ اندرونی اور بیرون ملک کے مطالعاتی دورے شامل ہیں۔ MPA ویلسن وزیر کاکہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کیلئے ہم نے فنانس کو اپنے مطالبات پیش کئے ہیں جس پر عمل کیا جائیگا۔۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اقلیتی برادری کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -