وفاقی بجٹ عوام کے ریلیف کے لیے پیش کیا گیا ہے،فردوس شمیم نقوی

  وفاقی بجٹ عوام کے ریلیف کے لیے پیش کیا گیا ہے،فردوس شمیم نقوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام کے ریلیف کے لیے پیش کیا گیا ہے،،جس پر وزیر اعظم کی اقتصادی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت کے بجٹ پر پیپلزپارٹی کو اس لئے تکلیف ہورہی ہے کہ ڈبل کیبن گاڑیاں مہنگی کر دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ وڈیرے کے بچے ڈبل کیبن گاڑیاں خریدتے ہیں غریب عوام کو اس کا کوئی بوج نہیں پڑے گا۔ موجودہ وفاقی بجیٹ عوام دوست ہے جس میں غریب عوام کو مکمل رلیف دیا گیا پئٹرول، سیمینٹ، گھر سمیت ساری چیریزن سستی کی گئی ہیں ان کو تکلیف یہ ہے کہ امپورٹڈ سگریٹ اور چاکلیٹ مہنگے ہوگئے ہیں امپورٹرڈ سگریٹ نہ پیئیں، کوئی غریب کا بچہ امپورٹڈ چاکلیٹ نہیں کھاتا انرجی ڈرنگ مہنگا ہے کوئی غریب نہیں پیتا غریب آدمی کی انرجی ویسے بھی ہائی ہوتی ہے ببلو اور برگر کھانے والوں کی انرجی ڈاؤن ہوتی ہے پانی، تیل،گیھ،جوتے سب سستا ہوئے ہیں۔ ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی ہے بلکل بڑھنی چاہیے تھی کروانا کی وجہ سے یہ رلیف دینا بھی بڑی بات ہے دنیا میں بڑے بڑے ملک رلیف پیکییج دے رہے یں۔ لیکن یہ غریب ملک ہے اس وقت بحرانوں کا شکار ہے۔پھر بھی بجیٹ میں عوام کو مکمل رلیف دیا گیا ہے۔قرآن پاک کی پرنٹ کے پیپر کو سستا کیا گیا سگریٹ کے پیپر کو مہنگا کیا گی۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کر کے 4۔4 کیا جائیگا ایس آئی سی ڈیل سندھ کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے پیپلزپارٹی کو تکلیف ہورہی ہے یہ کمپنی تھر میں آر او پلانٹ لگا رہی ہے آپ لوگوں نے تھر میں پلانٹ لگا کر کرپشن کی اور اومنی گروپ کے ذریعے مال ہڑپ کیا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی تو اصل میں چاچا چینی کی اومنی کمپنی ہے جس کے ذریعے ملک کو لوٹا گیا۔ پیپلزپارٹی کے لوگ بجیٹ پڑھے بغیر تنقید کر رہے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہیے سندھ میں بجیٹ پیش کریں گے جیسا یہ کریں گے ویسا ہم کر کے دکھائیں گے میری پیچھے ایسے پڑے ہیں کیوں کہ میں سچ بولتا ہوں۔ موجودہ حالات میں ملک میں ٹڈے دل اور کرپٹ مافیاؤں کے حملے ہورہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -