ایم نائن حیدرآباد ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی کوووڈ 19کا انعقاد

  ایم نائن حیدرآباد ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی کوووڈ 19کا انعقاد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ نمبر 33 سیکٹر جامشورو کی طرف سے ڈی آئی جی موٹروے ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد کی ہدایت پر زیر نگرانی سیکٹر ہیڈ ایس پی زاہد نذیر اور بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی زبیر انور سومرو ایم نائن حیدرآباد ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی / Covid_19 سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار میں افسران نے اسٹال بھی لگایا جہاں روڈ سیفٹی اور Covid _19 کے متعلق آگاہی لٹریچر اور دیگر اشیا کو رکھا گیا تھا. تاہم روڈیوزر اور مسافروں میں ماسک،سینیٹائزر بمعہ اسپرے گن, منرل واٹر, ہینڈ گلووز اور صابن تقسیم کئے گئے۔ وہاں موجود بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی زبیر انور سومرو،آپریشن آفیسر اشتیاق اور دیگر افسران نے ڈرائیورز حضرات اور مسافروں کو روڈ سیفٹی کے متعلق اور کرونا کی موجودہ صورتحال میں سفر کے دوران مقررہ ایس او پی کے بارے میں بریف کیا۔ڈی ایس پی زبیر انور سومرو نے کہاکہ آج کا یہ سیمینار اس مہم کا حصہ ہے جس میں پورے ملک میں آئی جی موٹروے ڈاکٹر کلیم امام اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی خصوصی ہدایت پر موٹروے پولیس افسران دن اور رات موٹروے اور ہائی وے پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے انھیں روزانہ کی بنیاد پر کہیں نہ کہیں بریفنگ دے رہے ہوتے ہیں یا سفر میں ضرورت کی اشیا کی تقسیم کاری میں مصروف رہتے ہیں۔آئیے ہم سب مل کر19 civid کا مقابلہ کریں اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنی اور دوسروں کے سفر کو محفوظ بنائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -