بونیر،ضلعی انتظامیہ اور گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے مابین تنازعہ حل
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم این اے شیراکبر خان۔سابقہ ایم پی اے قیصرولی خان۔اے این پی کے صوبائی رہنماء میاں سید لائق باچا۔شہزاد اکبر خان ایڈوکیٹ۔اور حاجی روزی خان کی کوشیشوں سے بونیر کی ضلع انتظامیہ اور گذز ٹرانسپورٹ یونین کے درمیان جاری مسئلہ چار روز بعد افہام وہ تفہیم سے حل ہو گیا۔اس سلسلے میں ایم این اے شیراکبر خان کی سربراہی میں ایک جرگہ نے ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد خان کے ساتھ انکے دفتر میں ملاقات کی۔جس میں گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر عبدالستار بونیر وال،جنرل سیکرٹری نصیب گل۔ماربل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد اقبال۔اے سی ڈگر لطیف الرحمان اے سی گاگرہ ساجد نواز ٹریفک انچارج خاضر خان نے شرکت کی۔معاہدہ کی رو سے بونیر سے پی کے ایچ اے کی چیک پوسٹیں ختم کی جائے گی۔بونیر ٹریفک پولیس لائسنس اور رجسٹریشن کے علاوہ ماربل ٹرکوں کو بے جا تنگ نہیں کریں گے۔ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماء ماربل ٹرکوں پر تھرپال۔سٹیل وائیر اور ٹرکوں سے باہر ماربل پتھر لوڈ نہیں کریں گے۔ڈی سی بونیر نے جرگہ کو یقین دہانی کرائی کہ ماربل صنعت کو مزید پروان چڑھانے اور اس صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد کی روزگار کی خاطر بونیر کی ضلع انتظامیہ بھرپور تعاون کریں گے۔ایم این اے شیراکبر خان۔قیصر ولی خان اور میاں سید لائق نے کہا کہ ماربل صنعت سے ہزاروں افراد کی روزی روٹی وابستہ ہے۔ہم اس صنعت کو ترقی دینے اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر ایک ہے۔اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے جنرل سیکرٹری نصیب گل نے بونیر کی سیاسی برادری سمیت ڈپٹی کمشنر بونیر کا شکریہ اداکیااور کہاکہ ہم نے باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتاہوں انہوں نے ٹرک ڈرائیور وں سے کہاکہ وہ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔اور معاہدہ کی مکمل پاسداریں کریں گے۔