کراچی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

  کراچی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کراچی میں کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر(ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اب تک 7762 چالان کیے جا چکے ہیں جبکہ اسی سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد افراد بٹھانے، ڈبل سواری، رکشہ ڈرائیور کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ روز پبلک بس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 222 چالان کیے گئے تھے۔کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف 575 چالان جبکہ 259 رکشے ضبط کیے گئے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر بھی گزشتہ روز 451 چالان کیے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -