متحدہ عرب امارات کرونا سے نمٹنے والے دنیا کے 11 بہترین ممالک میں شامل

متحدہ عرب امارات کرونا سے نمٹنے والے دنیا کے 11 بہترین ممالک میں شامل

  

واشنگٹن(این این آئی)معروف امریکی جریدے نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فہرست جاری کی ہے، یہ فہرست ان 11 ممالک کی ہے جنہوں نے اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیا۔ فہرست میں ایک عرب ملک کا بھی نام شامل ہے جو اس وبا کو قابو کرنے میں کامیاب رہا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملک میں کرونا کے سبب 40507 افراد متاثر ہوئے جب کہ اموات کی تعداد 284 سے آگے نہ بڑھ سکی۔ یہ ملک متحدہ عرب امارات ہے جہاں کرونا کے پہلے کیس کا انکشاف 29 جنوری کو ہوا تھا۔ بعد ازاں امارات دشوار گزار بیرونی حالات کے بیچ اس وبائی مرض کے انسداد میں کامیاب رہا۔فہرست میں متحدہ عرب امارات کا 11 واں نمبر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے نام جرمنی، یونان، جنوبی کوریا، تائیوان، سنگاپور، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، ارجنٹائن اور کینیڈا ہیں۔ کرونا کے انسداد کے سلسلے میں امارات نے سخت اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کیں۔ ان میں سماجی فاصلہ، عمومی لاک ڈاؤن، کرفیو، تقریبات کے انعقاد اور مجمع کے اکٹھا ہونے پر پابندی، صفائی اور سینیٹائزیشن کی بھرپور مہم اور کرونا کے حوالے سے افواہوں کو روکنے کے لیے سرکاری بیانات کے متضاد طبی معلومات پھیلانے والے پر 5500 ڈالر کے مساوی جرمانہ عائد کرنا شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -