پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان

پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد اور ملتان کے لئے اکانومی کلاس کا کرایہ فکس کر دیا گیا۔ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر کا اکانومی کلاس کا کرایہ 1861 ریال مقرر کر دیا جبکہ اکانومی پلس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے کرایہ 2182 ریال ہو گا۔ مسافروں کو ٹکٹ کے حصول کی خاطر سفارتخانے یا قونصل خانے آنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ مسافر ٹکٹ پی آئی اے آفس مجاز ٹریول ایجنٹس یا ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
پی آئی اے