خلع، طلاق اور بچہ حوالگی سمیت فیملی مقدمات کی شرح میں اضافہ ہوگیا

  خلع، طلاق اور بچہ حوالگی سمیت فیملی مقدمات کی شرح میں اضافہ ہوگیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں خلع، طلاق اور بچہ حوالگی سمیت فیملی مقدمات کی شرح میں اضافہ ہوگیا،گزشتہ سوا سال کے دوران خلع، بچہ حوالگی، نان نفقہ سمیت فیملی نوعیت کے 14ہزار 943 مقدمات داخل کئے گئے جس میں سے سوا سال کے دوران 4 ہزار 752 مقدمات نمٹانے گئے۔سٹی کورٹ میں خلع، طلاق اور بچہ حوالگی سمیت فیملی مقدمات کی شرح میں اضافہ ہوگیا، گذشتہ سوا سال میں 2 ہزار سے زائد خواتین نے گزشتہ سال کے دوران خلع، علیحدگی اختیار کرلی ہے جس باعث میں 2 ہزار 1 سو زائد بچے اپنے والدین کی محبت اور شفقت سے محروم ہوگئے، کراچی کی مقامی عدالت میں گزشتہ سوا سال کے دوران خلع، بچہ حوالگی، نان نفقہ سمیت فیملی نوعیت کے 14ہزار 943 مقدمات داخل کئے گئے جس میں سے سوا سال کے دوران 4 ہزار 752 مقدمات نمٹانے گئے،سٹی کورٹ کے چاروں اضلاع میں سال 2019 میں 11 ہزار 143 مقدمات داخل ہوئے اس طرح رواں سال کے 3 ماہ کے دوران اس نوعیت کے 3 ہزار 800 مقدمات داخل ہوئے اس معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کے گھریلو معاملات بہتر نہ ہونے یا دیگر وجوہات کی بنا پر شوہر یا بیوی خلع کا فیصلہ کرتے ہیں شوہر اور بیوی کے علیحدگی کے بعد بچہ حوالگی اور سامان کی واپسی سمیت دیگر کیسز عدالتوں میں آتے ہیں

مزید :

صفحہ آخر -