ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے انتخابات مکمل،پیر انعام اللہ شاہ ایڈوکیٹ صدر منتخب

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے انتخابات مکمل،پیر انعام اللہ شاہ ایڈوکیٹ صدر ...

  

بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں 2020-21 کے انتحابات مکمل ہوگئے۔پیر انعام اللہ شاہ ایڈوکیٹ 123ووٹ لیکر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے صدر منتحب ہوگئے۔ہارون خان ایڈوکیٹ 170ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری،شیر امان خان 157ایڈوکیٹ ووٹ لیکر نائب صدراور سہیل خان 179 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتحب ہوئے ہیں۔مجموعی طور پر334ممبران میں سے 307 ممبران نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔الیکشن کمشنر کے فرائض فاروق خان ایڈوکیٹ سورانی اور سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ نے انجام دئیے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع کی طرح اج ضلع بنوں میں ڈسٹرکٹ بار ایسویشن بنوں 2020-21انتحابات کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن پر امن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔پولینگ کا آغاز صبح 9بجے سے شروع ہوکر دوپہر3بجے تک بغیر کسی واقفے کے جاری رہا۔الیکشن کمشنر برائے الیکشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے فاروق خان ایڈوکیٹ اور سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ نے الیکشن نتائج کا اعلان کیا۔الیکشن نتائج کے اعلان کے مطابق مجموعی طور پر کل334ممبران میں سے 307 ممبران نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔جس میں صدراتی امیدوار پیر انعام اللہ ایڈوکیٹ نے123،ملگری وکیلان کے امیدوار اللہ نواز خان نے 119، سید طاہر علی شاہ نے 61 ووٹ حاصل کئے اور4ووٹ مسترد کئے گئے۔123ووٹ لیکر پیر انعام اللہ شاہ صدر منتحب ہوئے۔اس طرح سینئر نائب صدر ات میں شیر امان اللہ ایڈوکیٹ نے157 ووٹ، سینان خان درانی ایڈوکیٹ نے 142ووٹ لئے جبکہ 8ووٹ مسترد ہوئے۔اور157 ووٹوں پر شیر امان اللہ خان نائب صدر منتحب ہوئے،جنرل سیکرٹری انتحاب میں ملک ہارون خان ایڈوکیٹ نے 170، عمر قیوم خان ایڈوکیٹ نے 131 ووٹ لئے جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوئے۔ اور170ووٹوں پر ملک ہارون خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتحب ہوگئے۔فنانس سیکرٹری کے انتحاب میں سہیل خان مندیو ایڈوکیٹ نے 179، ضیاء اللہ ایڈوکیٹ نے119 ووٹ حاصل کئے جبکہ 9ووٹ مسترد ہوئے۔اور179 ووٹوں پر سہیل خان ایڈوکیٹ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع بنوں 2020-21کے لئے فنانس سیکرٹری چن لئے گئے۔وکلاء کی بری تعداد نے نو منتحب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع بنوں صدر پیر انعام اللہ شاہ ایڈوکیٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نو منتحب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع بنوں پیر انعام اللہ شاہ نے کہا کہ وکلاء برادری نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔ ہم سب بھائی بھائی ہے۔ ملگر وکیلان میں کچھ دوریاں پیدا ہوئی تھی لیکن اج وہ سب دوریاں اور ناراضگی ختم ہوگی ہے سب وکلا ء کو ساتھ لے کر چلے گے۔ جو امیداور ہارے ہیں وہ بھی میرے بھائی ہے۔ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ وکلاء برادری کے لئے پہلی ہی فرصت میں ای لائبری کا قیام، وکلاء برادری ہال اور بار روم کو جدید خطوط پر استوار کروں گا۔ میں دعووں کی بجائے عملی اقدمات پر ہی یقین رکھتے ہیں۔ سال2021 وکلاء برادری کے لئے روشن سال ثابت ہوگا۔ غریب لوگوں کو مفت انصاف کی فراہمی کے لئے جلد نوجوان وکلاء کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جوکہ غریب لوگوں کو عدالت پیروی میں مفت سہولت فراہم کریگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -