انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

  انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اعلی تعلیم کے لئے مختص بجٹ میں اس سال پچھلے سال کے بانسبت اعلی تعلیم کا بجٹ کم کرنے پر وفاقی بجٹ کو عوام و تعلیم دشمن قرار دے کر مسترد کرتی ہے اور تمام عوامی طبقات سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس بجٹ کے خلاف آواز اٹھائیں۔ 2018 میں لگبھگ 70 ارب تھے جو کہ پچھلے سال 40 کردیے گئے اور اس سال 29 ارب۔ ہی رہ گئیں ہیں۔ اس طرح سرکاری جامعات پر اقتصادی بوجھ ڈال کر انکو تباہ کرنے کا گھنانا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے غریب لوگوں اور متوسط طبقے کے لوگوں کے بچے تعلیم سے محروم رہ جائیں گے۔ انجمن اساتذہ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کو ملازمین دشمن اقدام سمجھتی ہے جہاں اشرافیہ اپنی مراعات اور غیر ضروری اخراجات میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن عام ملازمین کو مہنگائی کے دلدل میں دھنسے کے لئے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -