تحقیقاتی کمیٹی کا پورٹ قاسم پر چھاپہ،نجی تیل کمپنی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث نکلی،مقدمہ درج

تحقیقاتی کمیٹی کا پورٹ قاسم پر چھاپہ،نجی تیل کمپنی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں پٹرول کا بحران برقرار ہے جبکہ وزارت پٹرولیم کی طرف سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے پورٹ قاسم ٹرمینل میں چھاپہ پر ماراتو ایک اور نجی تیل کمپنی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث نکلی۔تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے کراچی میں پورٹ قاسم ٹرمینل میں چھاپا مارا اور ایک اور نجی پٹرولیم کمپنی کے خلاف سکھن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ممبرفیول کرائسس کمیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے متن کے مطابق نجی تیل کمپنی موجودہ تیل بحران کی ذمیدار ہے۔ مقدمہ ممبرفیول کرائسس کمیٹی کے ممبرمحمدقاسم کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

تیل کمپنی 

مزید :

صفحہ آخر -