فیروزوالہ،خاتون نے سوتن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ کی آبادی جیر (کالا شاہ کاکو) میں دوسری شادی کرنے پر جوان سالہ خاتون نے گولی مار کر اپنی 25 سالہ سوتن کو ہلاک کر دیا بعد میں ملزمہ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی بتایا گیا ہے کہ جیر کے رہائشی میاں یاسر نے اپنی پہلی بیوی مالیہ بی بی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی ارشہ بی بی کے ساتھ کی جس کا مالیہ بی بی کو سخت رنج ہوا دونوں سوکنوں کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ فیروز والہ پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیں پولیس مصروف تفتیش۔
قتل