بدین: درخت سے لٹکی لاش کو ورثا نے خودکشی قرار دیدیا

بدین: درخت سے لٹکی لاش کو ورثا نے خودکشی قرار دیدیا

  

بدین (این این آئی)سندھ کے شہر بدین کے نواحی گاوں میں درخت سے لٹکی لاش کے معاملے کو ورثا نے خودکشی قرار دے دیا۔بدین کے گاؤں نیتو کولہی میں 5 روز قبل درخت سے مشکوک حالت میں پھندا لگی لاش کے حوالے سے متوفی کھیم چند کی بیوہ، دادا، چچا اور دیگر رشتے داروں نے پریس کلب تلہار میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں متوفی کے اہلِ خانہ نے معاملے کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیم چند نے اپنے دادا سے ناراض ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، اس معاملے میں قتل کا شبہ تک نہیں ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی نے کہا ہے کہ پولیس نے معاملے کی مکمل تفتیش کی ہے اور واقعہ 100 فیصد خودکشی ہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جائے گی اور کسی سے بھی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -