لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سلور سکرین اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کر گئیں، انہیں بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریاں لاحق تھیں، فلموں میں لازوال اداکاری کے سبب سابق انہیں نگار اور پرائڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔
صبیحہ خانم 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں، 1950 سے 90 کی دہائی تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ کریکٹر ایکٹرس کی حیثیت سے اپنے فن کے جلوے بکھیرے۔ صبیحہ خانم پاکستانی سلور سکرین کی پہلی خاتون تھیں جنہیں پرائڈ آف پرفارمنس ملا۔ انہوں نے شکوہ، دیور بھابی، ایک گناہ اور سنگدل جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔
سابق اداکارہ امریکی ریاست ورجینیا میں مقیم تھیں، اہل خانہ ذرائع کے مطابق انہیں شوگر اور بلڈ پریشر سمیت کئی امراض لاحق تھیں جس کے سبب طویل عرصے سے بستر علالت پر تھیں، گزشتہ شب طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملیں۔