کورونا میں مبتلا وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

کورونا میں مبتلا وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
کورونا میں مبتلا وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا میں مبتلا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں داخل کرلیا گیا۔

شیخ رشید احمد کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی، اب زیادہ طبیعت بگڑ جانے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے کہاہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدکی طبیعت بہترہے،ہسپتال میں شیخ رشیدکا اینٹی باڈی اورٹیسٹ لئے گئے ہیں،راشد شفیق نے کہاکہ شیخ رشیدکے ٹیسٹ رپورٹس کوڈاکٹرزنے تسلی بخش قراردیاہے۔

وزیر ریلوے کے بھتیجے نے کہاکہ کوروناہونے پرشیخ رشیدنے خودکوگھرمیں قرنطینہ کررکھاتھا،انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدنے قوم سے صحتیابی کےلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ہسپتال سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میراکورونا کاعلاج جاری ہے ،ڈاکٹرزاورنرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کررہے ہیں ،الحمداللہ!رات کی نسبت اب بہتر محسوس کررہاہوں۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔وفاقی وزیر سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -کورونا وائرس -