ہسپتال منتقلی کے بعد کورونا میں مبتلا شیخ رشید کا پہلا بیان سامنے آگیا

ہسپتال منتقلی کے بعد کورونا میں مبتلا شیخ رشید کا پہلا بیان سامنے آگیا
ہسپتال منتقلی کے بعد کورونا میں مبتلا شیخ رشید کا پہلا بیان سامنے آگیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے ہسپتال سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میراکورونا کاعلاج جاری ہے ،ڈاکٹرزاورنرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کررہے ہیں ،الحمداللہ!رات کی نسبت اب بہتر محسوس کررہاہوں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ جولوگ میری جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں ان کا بہت شکرگزارہوں،شیخ رشید نے کہاہے کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں ،انہوں نے اپیل کی ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورگھروں میں رہیں ۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔شیخ رشید احمد کی طبیعت گزشتہ شام سے خراب تھی،جس پر انہیںزیادہ طبیعت بگڑ جانے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -کورونا وائرس -